قرآن

کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے


٣١ ٣١


٣٢ ٣٢

ﭿ


٣٣ ٣٣

٣٤ ٣٤






٣٥ ٣٥
422
سورۃ الأحزاب آیات 0 - 31

۞وَمَن يَقۡنُتۡ مِنكُنَّ لِلَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتَعۡمَلۡ صَٰلِحٗا نُّؤۡتِهَآ أَجۡرَهَا مَرَّتَيۡنِ وَأَعۡتَدۡنَا لَهَا رِزۡقٗا كَرِيمٗا ٣١

اجر كو امہات المومنین كى ضمیر كى طرف اضافت كرنا اجر كے عظیم ہونے كى طرف اشاره ہے كہ وه ان کے مقام كےاعتبار سے مناسب ہے، نیز اسكے بلند مقام ہونے كى طرف بھى اشاره ہے كہ وه ایسے ہى اجر كى مستحق ہیں، اور اطاعت پر ان كے اجر كو بڑھانا در اصل ان كے مرتبے كى تعظیم و تکریم ہے۔ (ابن عاشور: 22؍5)
سوال: آیت كریمہ كى روشنى میں ازواج مطہرات كے مقام ومرتبے كو واضح كریں.

سورۃ الأحزاب آیات 0 - 32

يَٰنِسَآءَ ٱلنَّبِيِّ لَسۡتُنَّ كَأَحَدٖ مِّنَ ٱلنِّسَآءِ إِنِ ٱتَّقَيۡتُنَّۚ

الله تعالىٰ نے دوسرى عورتوں پر ازواج مطہرات كى فضیلت در اصل ان كے تقویٰ كى وجہ سے دى ہے، اور جب تقوى بدرجۂ اتم ان كے یہاں موجود تھا تو دیگر عورتوں پر ان كى فضیلت بھى پائى گئى، البتہ دیگر عورتوں کی عمومیت سے فاطمہ بنت رسول ﷺ ، مریم بنت عمران، اور آسیہ زوجۂ فرعون خارج ہیں ؛ كیونكہ رسول اللهﷺنے ان میں سے ہر ایك كیلئے یہ گواہى دى ہے كہ یہ اپنے زمانے میں تمام عورتوں كى سردار رہى ہیں۔ (ابن جزى: 2؍188)
سوال: دوسرى تمام عورتوں پر امہات المومنین كى فضیلت كى كیا شرط ہے؟ ان كے علاوه وه كون سى عورتیں ہیں جنہوں نے یہ فضیلت پائى ہے؟

سورۃ الأحزاب آیات 0 - 32

فَلَا تَخۡضَعۡنَ بِٱلۡقَوۡلِ فَيَطۡمَعَ ٱلَّذِي فِي قَلۡبِهِۦ مَرَضٞ وَقُلۡنَ قَوۡلٗا مَّعۡرُوفٗا ٣٢

صحت مند دل میں كسى ایسى چیز كى شہوت نہیں ہوتى جس كو الله تعالىٰ نے حرام ٹھہرایا ہو۔ قلبِ صحیح کو صحت مند اور مرض سے سلامت ہونے كى وجہ سے اسباب گناه حرام شہوت كیلئے متحرك كر سكتےہیں نہ اسے اسكى طرف مائل كرسكتےہیں، بخلاف اس قلب كے جو مریض ہے، وه اس چیز كا متحمل نہیں ہوسكتا جس كا متحمل ایك صحت مند قلب ہوسكتاہے، وه اس چیز پر صبر نہیں كرسكتا جس پر ایك صحت مندقلب صبر كرسكتا ہے، لہذا اگر ایك ادنى سا سبب بھى اسے حرام كى طرف دعوت دے تو وه اس كى دعوت پر لبیك كہے گا اور اسكى نافرمانى نہیں كرےگا۔ (السعدى: 664)
سوال: یہاں بطور خاص قلب مریض كا ذكر كیوں كیاگیا؟

سورۃ الأحزاب آیات 0 - 32

وَقُلۡنَ قَوۡلٗا مَّعۡرُوفٗا ٣٢

چونكہ انہیں نرم لہجے میں بات كرنے سے روك دیا گیا اس لئے یہ وہم لاحق ہو سكتا ہے كہ انہیں درشت كلامى كا حكم ہےچنانچہ اس وہم كو اس ارشاد كے ذریعے سے دور كیا گیا : (وقلن قولًا معروفًا) یعنى جس طرح دھیماپن اور نرم كلامى نہیں ہونى چاہئےاسى طرح درشت لہجے اور بد اخلاقى پر مشتمل كلام بھى نہیں ہونا چاہئے۔(السعدى: 664)
سوال: آیت كریمہ كو اس جملے (وقلن قولًا معروفًا) سے ختم كیوں كیا گیا؟

سورۃ الأحزاب آیات 0 - 33

وَقَرۡنَ فِي بُيُوتِكُنَّ

ام المؤمنین حضرت سوده رضی اللہ عنہ سے سوال كیا گیا: آپ باہر كیوں نہیں نكل رہى ہیں؟ تو آپ نے كہا: الله تعالىٰ نے ہمیں حكم دیا ہے كہ ہم اپنے گھروں میں ٹھہرےرہیں، اور ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب اس آیت كى تلاوت كرتیں تو جنگ جمل كیلئے نكلنے پر خوب روتىں۔ (ابن جزى: 2؍188)
سوال: اس آیت كریمہ پر امہات المومنین نے كیسے عمل كیا؟

سورۃ الأحزاب آیات 0 - 33

إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُذۡهِبَ عَنكُمُ ٱلرِّجۡسَ أَهۡلَ ٱلۡبَيۡتِ

ازواج مطہرات اہل بیت میں شامل ہیں ، اس پر یہ آیت صراحت كے ساتھ دلالت كر رہى ہے؛ كیونكہ اس آیت كا سبب نزول ازواج مطہرات ہى ہیں، اور بالاتفاق سبب حکم میں داخل ہوتا ہے ۔ (ابن كثیر: 3؍465)
سوال: آیت كریمہ آل بیت كے تعلق سے كیسے شیعوں كے عقیدے كو باطل كر رہى ہے؟

سورۃ الأحزاب آیات 0 - 35

وَٱلصَّٰٓئِمِينَ وَٱلصَّٰٓئِمَٰتِ وَٱلۡحَٰفِظِينَ فُرُوجَهُمۡ وَٱلۡحَٰفِظَٰتِ

چونکہ روزه ركهنا شہوت كو توڑنے میں بڑا معاون ہے اس لئے مناسب ہوا كہ اس كے بعد (والحافظين فروجهم والحافظات) كا ذكر كیا جائے۔ (ابن كثیر: 3؍469)
سوال: روزے كے معاً بعد شرمگاہوں كى حفاظت كا ذكر كیوں كیا گیا ؟