قرآن

کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے

ﭦﭛﭣﭤ
١ ١
٢ ٢

٣ ٣


ﭿ
٤ ٤

٥ ٥

٦ ٦

٧ ٧

٨ ٨


٩ ٩

١٠ ١٠

ﯿ ١١ ١١
415
سورۃ السجدہ آیات 1 - 2

الٓمٓ ١ تَنزِيلُ ٱلۡكِتَٰبِ لَا رَيۡبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ٢

ابو ہریره رضی اللہ عنہ سےروایت ہے كہ نبى كریمﷺ جمعہ كےدن فجر میں ﴿الٓمٓ * تَنزِيلُ﴾ السجدۃ اور ﴿هَلۡ أَتَىٰ عَلَى ٱلۡإِنسَٰنِ﴾. پڑھتےتھے۔ (ابن كثیر: 6؍358)
سوال: سورۂ سجده پر غوروفكر كریں پھر جمعہ كى فجر میں اسكے پڑھنے كے استحباب كى حكمت بیان کرنے کی کوشش کریں.

سورۃ السجدہ آیات 0 - 2

تَنزِيلُ ٱلۡكِتَٰبِ لَا رَيۡبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ٢

یہ كتاب كریم اس رب كائنات كى طرف سے نازل کی ہوئی ہے جس نے اپنى نعمت كے ذریعے سے سارے جہاں کی پرورش کی ہے۔اور سب سے بڑى چیز جس كے ذریعے الله تعالىٰ نے اپنى ربوبیت كا فیضان كیا ہے یہى كتاب كریم ہے، جس میں ہر وه چیز موجود ہے جو ان كے احوال كو درست اور ان كے اخلاق كى تكمیل كرتى ہے۔(السعدى: 653)
سوال: فرمان الٰہی (رب العالمين) میں ربوبیت كى صفت سے متصف كرنے كا كیا مقصد ہے؟

سورۃ السجدہ آیات 0 - 2

تَنزِيلُ ٱلۡكِتَٰبِ لَا رَيۡبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ٢

سورت كى ابتداء شان قرآن کی عظمت و بلندی کے بیان سے ہوئی ہےاس لئے کہ قرآن تمام ہدایتوں کا جامع ہے جن کا بیان اس سورت میں اور دوسری سورتوں میں ہوا ہے،اور اس لئے بھى كہ گمراہوں كى گمراہى كى اصل جڑ اسى كتاب كو جھٹلانا ہے، پس الله نے قرآن كو لوگوں كیلئے ہدایت بنایا اور عرب کو یہ خصوصی شرف بخشا کہ ان کو اس کتاب کا پہلا استقبال کرنے والا بنایا (یعنی سب سے پہلے انہیں قبول کرنے کا موقع دیا)۔(ابن عاشور: 21؍205)
سوال: آیت كریمہ شانِ قرآن کی عظمت پر دلالت كرتى ہے، اس كى وضاحت كریں.

سورۃ السجدہ آیات 0 - 4

ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ مَا لَكُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِيّٖ وَلَا شَفِيعٍۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ ٤

یعنی کیا تم ان نصیحتوں کو سنتے ہی نہیں ہو تاکہ نصیحت پکڑو، یا کیا تم انہیں سنتے ہو،مگر نصیحت حاصل نہیں کرتے، پہلے معنی میں نہ سننے اور نصیحت نہ حاصل کرنے دونوں پر نکیر ہے، اور دوسرے معنی میں نصیحت نہ حاصل کرنے پر نکیر ہے حالانکہ نصیحت حاصل کرنے کا سبب پایاجاتا ہے ، وہ سبب ہے نصیحتوں کا سننا۔(الألوسى: 11؍118)
سوال: نصیحت كے سننے سے فائده كب ہوگا؟

سورۃ السجدہ آیات 0 - 4

مَا لَكُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِيّٖ وَلَا شَفِيعٍۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ ٤

الله تعالىٰ فرمار ہا ہے : لوگو! اگر وه تمہیں نقصان پہنچانا چاہے تو اس كے سوا كوئى تمہارا کارساز نہیں جو تمہارے معاملات کو سنبھال سکے اور تمہاری مدد کرسکے اور اگر وه تمہارى معصیت(نافرمانی) پر تمہیں عذاب دینا چاہے تو تمہارا كوئى سفارشی نہیں جو اس کے نزدیک تمہاری سفارش کرسکے، اس لئےصرف اسى كو اپنا كارسازسمجھو، اور اسى كى اطاعت كركے اپنے تمام معاملات میں اس سے مدد مانگو، كیونکہ وہ جب تمہاری حمایت و حفاظت کرنا چاہے گا تو وہ تمہاری حفاظت ہر اس شخص سے کرے گا جوتمہارے ساتھ براچاہتا ہے، اور تمہارے ساتھ جو اس کا ارادہ ہوگا تو اسے (اپنے ارادے سے) کوئی طاقت روک نہیں سکتی، کیونکہ کوئی غالب و زبردست اسےزیرنہیں کرسکتا ہے۔(الطبرى: 20؍166)
سوال: درست ہی نہیں ہے کہ دل اور اعضائے جسمانی اللہ کے علاوہ کسی اور سے تعلق استوار کرے، آیت كى روشنى میں اس كى وضاحت كریں.

سورۃ السجدہ آیات 0 - 5

يُدَبِّرُ ٱلۡأَمۡرَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ ثُمَّ يَعۡرُجُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمٖ كَانَ مِقۡدَارُهُۥٓ أَلۡفَ سَنَةٖ مِّمَّا تَعُدُّونَ ٥

اس آیت میں اس بات كى طرف اشاره ہے كہ بندے کی تدبیر تدبیرِ الٰہی کے سامنے بے اثر ہے، پس خوشخبرى ہے اس بندے کے لئےجسے الله كى تدبیر پر راضى ہونے کی توفیق مل گئی اور اپنى تدبیر سے بے نیاز ہوگیا۔(الألوسى: 11؍138)
سوال: الله سبحانہ وتعالىٰ پر بھروسہ كرنے كا كیا فائده ہے؟

سورۃ السجدہ آیات 0 - 6

ذَٰلِكَ عَٰلِمُ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ٦

مذكوره باتوں كےبعد آخر میں الله تعالىٰ كو (العزيز الرحيم) كے صفات سے متصف كرنے كى مناسبت یہ ہے كہ الله تعالىٰ نے مخلوق كو محض اپنى قدرت كاملہ سے بغیر كسى سہارے كے پیدا كیا ہے، تو یہاں عزت کی صفت ظاہر ہے کیونکہ عزت الٰہی کا مطلب ہے دوسروں سے بالکل بے نیاز ہونا، اسی طرح اللہ نے مخلوقات کو ایسی حالتوں میں پیداکیا جن میں اللہ کا لطف و کرم ان کے ساتھ نمایاں ہے، پس وہ ان کو ان حالتوں میں پیداکرنے میں ان پر نہایت مہربان ہے، کیوں کہ ان کی زندگی کے معاملات کو ان کے لئے مناسب بنایا جس میں ان کے لئے نعمت ہے، اور ان کو تکلیفوں سے بچایا۔(ابن عاشور : 21؍215)
سوال: آیت كریمہ میں الله تعالىٰ كے ساتھ (العزيز الرحيم) جیسے صفات لانے كى كیا مناسبت ہے؟