قرآن

کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے


٨ ٨



ﭿ ٩ ٩

١٠ ١٠


١١ ١١


١٢ ١٢



١٣ ١٣
ﯿ

١٤ ١٤
429
سورۃ سبإ آیات 0 - 9

أَفَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَىٰ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِۚ إِن نَّشَأۡ نَخۡسِفۡ بِهِمُ ٱلۡأَرۡضَ أَوۡ نُسۡقِطۡ عَلَيۡهِمۡ كِسَفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِۚ

الله تعالىٰ نے یہ خبر دى ہے كہ جو ذات آسمان ، زمین اور ان میں موجود سارى چیزوں كى پیدائش پر قادر ہے وه ذات مخلوق كو دوباره اٹھائےجانے پر اور انہیں جلد عذاب دینے پر بھى قادر ہے، اس طرح اپنى قدرت سے ان پر استدلال كیا اور یہ كہ آسمان وزمین سب اسكى ملكیت ہیں، اور آسمان وزمین ہر چہار جانب سے ان كا احاطہ كئےہوئےہیں ، پھر وه زمین كے دھنسنے اور آسمان سے عذاب كے ٹكڑوں كے نازل ہونے سے بے خوف كیوں كر ہیں، كیا انہوں نے قارون اور جھاڑى والوں كا انجام نہیں دیكھا؟ (القرطبى: 17؍259)
سوال: ارض وسما ء کی پیدائش میں الله سبحانہ وتعالىٰ كى قدرت، نافرمانوں كو عذاب دینے كى قدرت پر كیسے دلالت كرتى ہے؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 9

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّكُلِّ عَبۡدٖ مُّنِيبٖ ٩

بندۂ مومن جس قدر الله تعالىٰ كى طرف رجوع كرےگا ، اسى قدر زیاده وه آیات الہى سے مستفید ہوگا ؛ كیونكہ الله تعالىٰ كى طرف رجوع كرنے والا الله كى طرف متوجہ ہوتاہے، اس كا اراده اور ہمت بھى الله تعالىٰ كى طرف متوجہ ہوتےہیں، اور وہ ہر معاملے میں اسى كى طرف رجوع كرتاہے اس طرح وہ اپنے رب كےقریب ہوجاتا ہے اور اپنے رب كى رضا میں مشغولیت كےسوا اس كا كوئى اراده نہیں ہوتا، مخلوقات پر اسكى نظر بے فائده اورغفلت كى نظر نہیں ہوتى بلكہ فكر وعبرت كى نظر ہوتى ہے۔ (السعدى: 676)
سوال: نشانیوں سے فائده اٹھانے كو الله كے نیك بندوں كےساتھ خاص كیوں كردیا گیا؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 10

۞وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا دَاوُۥدَ مِنَّا فَضۡلٗاۖ يَٰجِبَالُ أَوِّبِي مَعَهُۥ وَٱلطَّيۡرَۖ وَأَلَنَّا لَهُ ٱلۡحَدِيدَ ١٠

(فضلًا) كو نكره لایا گیا اسكى عظمت كو بتلانے كیلئے، كیوں كہ یہ نبوت اور بادشاہت كا فضل ہے، اصلاح امت كے خیال كا فضل ہے، عدل كے فیصلے كا فضل ہے، لڑائى میں بہادرى كا فضل ہے، نعمت كى كشادگى كا فضل ہے، لوہے كا زره بنانے كا ہنر دیكر لوگوں سے بے نیاز كرنے كا فضل ہے، زبور كے دینے كا فضل ہے، خوش الحانى دینے كا فضل ہے اور نیكى كى خاطر درازئ عمر اور اس طرح كى دیگر نعمتوں كا فضل ہے۔ (القرطبى: 17؍263)
سوال: آیت كریمہ كےاندر (فضلًا) كو نكره لانے كا كیا فائده ہے؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 11

أَنِ ٱعۡمَلۡ سَٰبِغَٰتٖ وَقَدِّرۡ فِي ٱلسَّرۡدِۖ وَٱعۡمَلُواْ صَٰلِحًاۖ إِنِّي بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ ١١

اس آیت میں اس بات كى دلیل ہے كہ صاحب فضیلت كو بھى پیشوں سے جڑے رہنا چاہئے، اور كوئى پیشہ اختیار كرنے سے انكے فضل ومرتبے میں كوئى كمى نہیں ہوگى، بلكہ یہ انكے فضل ومرتبے میں زیادتى كا باعث ہوگا؛ كیونكہ اس سے خاكسارى كا اظہار اور دوسروں سے بے نیازى كا اعلان ہے، اور ایسى حلال كمائى ہے جو كسى كے احسان كے شكر بجالانے سے خالى ہے۔ (القرطبى: 17؍263)
سوال: طالب علم كا پیشے اور ہنر كا سیكھنا كیا عیب كى بات ہے؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 13

ٱعۡمَلُوٓاْ ءَالَ دَاوُۥدَ شُكۡرٗاۚ

اس میں یہ دلیل ہے كہ شكر جس طرح سے قول ونیت كے ذریعے ہوتا ہے اسى طرح عمل سے بھى ہوتاہے، جیسا كہ شاعر نے كہا: أفادتكم النعماء مني ثلاثة* يدی ولساني والضمير المحجبا ۔ یعنى میرى طرف سے تم كو تین نعمتوں نے فائده پہونچایا: میرا ہاتھ ، میرى زبان اور چھپا ہوا دل۔ (ابن كثیر: 3؍507)
سوال: وه كون سے ذرائع ہیں جن كے واسطے انسان اپنےرب كا شكریہ ادا كرتاہے؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 13

ٱعۡمَلُوٓاْ ءَالَ دَاوُۥدَ شُكۡرٗاۚ وَقَلِيلٞ مِّنۡ عِبَادِيَ ٱلشَّكُورُ ١٣

مروى ہے كہ داؤدعلیہ السلام نے عرض كیا: اے میرے رب! میں تیرى نعمتوں پر كیسے شكریہ ادا كروں جبكہ میرا الہام اور شكر پرمیرى قدرت خود تیرى نعمت ہے؟ تو الله نے فرمایا: اے داؤد ! تو نے مجھے اب پہچانا۔ اور شكر كى حقیقت یہ ہے كہ منعم حقیقى كیلئے نعمت كا اعتراف كیا جائے اور اسے اسكى اطاعت میں استعمال كیا جائے۔ اور ناشكرى یہ ہے كہ اسے معصیت میں استعمال كیا جائے۔ اور بہت كم ہیں جو شکرادا كرتےہیں۔(القرطبى: 17؍278)
سوال: شكر كى حقیقت واضح كریں، نیز بتلائیں كیا اہل شكر كى تعداد زیاده ہے؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 14

فَلَمَّا قَضَيۡنَا عَلَيۡهِ ٱلۡمَوۡتَ مَا دَلَّهُمۡ عَلَىٰ مَوۡتِهِۦٓ إِلَّا دَآبَّةُ ٱلۡأَرۡضِ تَأۡكُلُ مِنسَأَتَهُۥۖ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ ٱلۡجِنُّ أَن لَّوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ ٱلۡغَيۡبَ مَا لَبِثُواْ فِي ٱلۡعَذَابِ ٱلۡمُهِينِ ١٤

مطلب یہ ہے لوگوں پر یہ واضح ہوگیا كہ جنات غیب نہیں جانتے۔ اور كہاگیا: ان پر واضح ہوگیا یعنى انہیں معلوم ہوگیا۔ (ابن جزى: 2؍203)
سوال: آپ ان پر كیسے رد كریں گے جو كہتےہیں كہ جنات غیب جانتےہیں؟