قرآن

کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے

ﭦﭛﭣﭤ




ﭿ ١ ١


٢ ٢

٣ ٣





٤ ٤

ﯿ ٥ ٥
549
سورۃ الممتحنہ آیات 0 - 1

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُواْ عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمۡ أَوۡلِيَآءَ تُلۡقُونَ إِلَيۡهِم بِٱلۡمَوَدَّةِ

(دشمنوں کو دوست نہ بناؤ)کیونکہ محبت پنپنے سے مدد اور دوستی کا معاملہ ضرور پیش آتا ہے، پھر بنده ایمان سے نكل كر اہل كفر كى جماعت میں شامل ہوجاتاہے اور اہل ایمان كى جماعت سے نكل جاتاہے۔(السعدى: 855)
سوال: كافروں سے محبت كرنے سے منع كیوں كیا گیا ہے؟

سورۃ الممتحنہ آیات 0 - 1

وَأَنَا۠ أَعۡلَمُ بِمَآ أَخۡفَيۡتُمۡ وَمَآ أَعۡلَنتُمۡ

پھر تمہارے چھپانے كا كیا فائده ہے جب تم جانتےہو كہ میں اس سے واقف ہوں۔ اور اگر تمہارا یہ گمان ہے كہ میں اسے نہیں جانتا تو یہ اور بڑى مصیبت ہے۔(البقاعى: 19؍488)
سوال: الله تعالىٰ نے یہ خبر دى ہے كہ وه خلوت اور جلوت سارى باتوں سے آگاه ہے، اس کا كیا فائده ہے؟

سورۃ الممتحنہ آیات 0 - 2

إِن يَثۡقَفُوكُمۡ يَكُونُواْ لَكُمۡ أَعۡدَآءٗ وَيَبۡسُطُوٓاْ إِلَيۡكُمۡ أَيۡدِيَهُمۡ وَأَلۡسِنَتَهُم بِٱلسُّوٓءِ وَوَدُّواْ لَوۡ تَكۡفُرُونَ ٢

دین مومنوں كےنزدیك ان كى روحوں سے بھى زیاده عزیز ہے ، کیونکہ وہ دین كےلئے اپنى جان قربان كردیتےہیں، اور زك پہنچانے كیلئے دشمن كےنزدیك سب سے اہم وه چیز ہوتى ہے جو اس کے مخالف كے یہاں سب سے اہم ہو۔ (الألوسی: 14؍263)
سوال: مومنوں كے نزدیك عزیز ترین چیز كیا ہوتى ہے؟ نیز كفار كےنزدیك سب سے اہم کیا ہوتا ہے ؟

سورۃ الممتحنہ آیات 0 - 3

لَن تَنفَعَكُمۡ أَرۡحَامُكُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُكُمۡۚ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يَفۡصِلُ بَيۡنَكُمۡۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ ٣

جب حاطب رضی اللہ عنہ نے یہ عذر پیش كیا كہ كفار مكہ کے درمیان ان کے بال بچے اور رشتے دار موجود ہیں، تو الله تعالىٰ نے بیان كیا كہ قیامت كے دن اولاد اور اہل وعیال كچھ بھى فائده نہیں دیں گےاگر الله كى نافرمانى ان كى وجہ سے كى گئى ہوگى۔ (قرطبى: 20؍402)
سوال: كیا كوئى مسلمان اگر اپنى اولاد اور مال ومتاع كى خاطر مسلمانوں كے خلاف جاسوسى كرتا ہے تو اسے معاف كردیا جائےگا؟

سورۃ الممتحنہ آیات 0 - 4

قَدۡ كَانَتۡ لَكُمۡ أُسۡوَةٌ حَسَنَةٞ فِيٓ إِبۡرَٰهِيمَ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥٓ إِذۡ قَالُواْ لِقَوۡمِهِمۡ إِنَّا بُرَءَٰٓؤُاْ مِنكُمۡ وَمِمَّا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ كَفَرۡنَا بِكُمۡ وَبَدَا بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُ ٱلۡعَدَٰوَةُ وَٱلۡبَغۡضَآءُ أَبَدًا حَتَّىٰ تُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ وَحۡدَهُ

الله كى خاطر محبت كرنا اور اسى كى خاطر دشمنى كرنا ایمان كا سب سے مضبوط كڑا ہے ، اس لئے ان دونوں سے غفلت برتنا بالكل مناسب نہیں ہے۔ (الألوسی: 14؍263)
سوال: ایمان كا سب سے مضبوط كڑا كیا ہے؟

سورۃ الممتحنہ آیات 0 - 4

قَدۡ كَانَتۡ لَكُمۡ أُسۡوَةٌ حَسَنَةٞ فِيٓ إِبۡرَٰهِيمَ وَٱلَّذِينَ مَعَهُ

یعنی مسلمانوں كو چاہئے كہ وه اپنے رسول ﷺكى رضا كے تابع رہیں جس طرح پہلے كے مسلمان ابراہیم کے تابع تھے۔ (ابن عاشور : 28؍143)
سوال: ابراہیم علیہ السلام اور ان كے ساتھ کے مومنوں كى اقتدا كرنے كا حكم كس بات پر دلالت كرتاہے؟

سورۃ الممتحنہ آیات 0 - 5

رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ

یعنی ہمارےگناہوں كى وجہ سے انہیں ہم پر مسلط نہ كرنا كہ وه ہمیں فتنے میں مبتلا کریں اور خود كو بھى فتنے میں ڈالیں ، كیونكہ جب وه اپنا غلبہ دیکھیں گے تو سمجھنے لگیں گے كہ حق پر وہى ہیں اور ہم باطل پر ہیں ، پھر كفر اور سركشى میں وه مزید بڑھ جائیں گے۔(السعدى: 856)
سوال: ایك مسلمان كافر كیلئے فتنہ كیسے بنتاہے؟