قرآن

کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے

Surah Header

ﭦﭛﭣﭤ

١ ١


٢ ٢

ﭿ

٣ ٣


٤ ٤

٥ ٥


٦ ٦

٧ ٧
428
سورۃ سبإ آیات 0 - 1

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي لَهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ

سورت كو (الحمد لله) سے شروع كیا گیا اس بات كى طرف اشاره كرنے كیلئے كہ یہ سورت ایسے دلائل پر مشتمل ہے جن سے الله كى وحدانیت اور ان عظیم صفات كا پتہ چلتاہے جو اسكے لئے حمد وثنا كا تقاضہ كرتےہیں اور اسكے ساتھ حمد كى خصوصیت كا پتہ دیتےہیں۔(ابن عاشور: 22؍135)
سوال: سورۂ سبا كو ‍(الحمد لله)كےذریعے شروع كرنے كى كیا مناسبت ہے؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 1

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي لَهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ

اس صلے سے در اصل اشاره ہے مشركین كى اس ناشكر ى كى طرف جو ایسى چیزوں كى حمد وثنا كرتےہیں جن كی اس تمام عالم میں ادنى تاثیر بھى نہیں، اور نہ ہى ان کے محتوی کا انہیں کوئی شعورہے، جبكہ وه بھول بیٹھے ہیں اس ذات كى حمد وثنا کو جو ان سب كا مالك ہے اور ان تمام چیزوں كا مالك ہے جو آسمان وزمین كےاندر موجود ہیں۔(ابن عاشور: 22؍136)
سوال: آیت كریمہ میں موصول كے اس صلہ كا كیا فائده ہے؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 1

وَلَهُ ٱلۡحَمۡدُ فِي ٱلۡأٓخِرَةِۚ

اس لئے كہ آخرت میں اس كى حمد وثنا اس طرح سے ظاہر ہوگى جس طرح دنیا میں نہیں تھى ، اور جب الله تعالىٰ تمام مخلوق كے درمیان فیصلہ كرےگا، اور تمام مخلوق اسكے فیصلے، اسكے كامل عدل وانصاف، اور اس میں اسكى حكمت كو دیکھیں گے تو وه سب اس پر اسكى حمد وثنا بیان كریں كے حتىٰ كہ ان جہنمیوں كے دل بھى ، جن كو عذاب دیا جائےگا، الله تعالىٰ كى حمد سے لبریز ہوں گے، نیز ان كو اعتراف ہوگا كہ یہ عذاب ان كے اعمال كى جزا ہے اور الله تعالىٰ ان كو عذاب دینے كے فیصلے میں عادل ہے۔ (السعدى: 674)
سوال: الله تعالىٰ كى حمد وثنا كو آخرت میں خاص كیوں كیاگیا؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 3

عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِۖ لَا يَعۡزُبُ عَنۡهُ مِثۡقَالُ ذَرَّةٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَآ أَصۡغَرُ مِن ذَٰلِكَ وَلَآ أَكۡبَرُ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مُّبِينٖ ٣

(لا يعزب عنه) كوئى چیز اس سے اوجھل نہیں، یعنى ہر چیز اس كے علم میں ہے، كوئى چیز اس سے مخفى نہیں ہے، پس ہڈیاں گرچہ سڑ گل كر ریزه ریزه ہوجائیں وه انہیں بھى جانتاہے كہ كہاں جاکر بكھرى ہوئى ہیں ، پھر انہیں اكٹھا كردے گا اسى طرح جیسے پہلى بار انہیں بنایا تھا ، بیشك وه ہر چیز كو جاننےوالا ہے۔(ابن كثیر: 3؍504)
سوال: بعث ونشور كے بعد الله تعالىٰ كیلئے عالم الغیب ہونے كى صفت كا ذكر كیوں كیاگیا؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 6

وَيَرَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ ٱلَّذِيٓ أُنزِلَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ ٱلۡحَقَّ

(وَيَعْلَمُ) فعل چھوڑ كر(وَ يَرَى) فعل رؤیت كو اختیار كیا گیا اس بات كى طرف اشاره كرنے كیلئے كہ یہ علم یقینى ہے اسى طرح سے جیسے مشاہدات والى چیزوں كے بارےمیں علم ضرورى ہوتاہے۔(ابن عاشور: 22؍145)
سوال: آیت كریمہ كےاندر (وَيَعْلَمُ) فعل كوچھوڑ كر (وَ يَرَى) كو كیوں اختیار كیاگیا ہے؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 6

وَيَرَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ ٱلَّذِيٓ أُنزِلَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ ٱلۡحَقَّ وَيَهۡدِيٓ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ ٦

تمام اسمائے حسنىٰ میں سے صرف انہیں دونوں صفت (العزيز الحميد) كو ترجیح دینے سے اس بات كى طرف اشاره ہے كہ مومن جب یہ ایمان لاتےہیں كہ قرآن ہى حق اور ہدایت ہے تو اس ایمان سے انہیں یہ احساس ہوتاہے كہ یہى وه راستہ ہے جو انہیں غلبہ اور عزت كى طرف لےجانےوالا ہے ، ارشاد بارى ہے: ﴿لِلَّهِ ٱلۡعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِۦ وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ﴾ [المنافقون: 48]عزت و غلبہ اللہ کے لئے ہے، اس کے رسول کے لئے ہے اور مومنوں کے لئے ہے۔(ابن عاشور: 22؍146)
سوال: آیت كریمہ میں دونوں صفت: (العزيز الحميد) كے ترجیح دینے كا كیا فائده ہے؟

سورۃ سبإ آیات 0 - 7

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ هَلۡ نَدُلُّكُمۡ عَلَىٰ رَجُلٖ يُنَبِّئُكُمۡ إِذَا مُزِّقۡتُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّكُمۡ لَفِي خَلۡقٖ جَدِيدٍ ٧

اگر آپ یہ اعتراض كریں كہ رسول ﷺ قریش كےاندر ایك معروف شخصیت تھے اور قیامت كے بارے میں آپ كا انہیں خبر دینا ایك معروف بات تھى، پھر یہاں ان كا یہ كہنا كیا معنى ركھتا ہے كہ : (هل ندلكم على رجل) (كیا ہم تمہیں ایك ایسے آدمى كےبارےمیں نہ بتادیں) بایں طور كہ انہوں نے آپ ﷺ كى شخصیت كو غیر معروف بنادیا اور لوگوں كےسامنے اسطرح پیش كیا گویا كوئى مجہول شخص كسى مجہول امر كےبارےمیں كوئى خبردےرہاہو؟ تو اسكا میں یہ جواب دوں گا كہ اس سے انكا مقصد صرف استہزاء اور مذاق تھا، انہوں نے ایسا محض لہو ولعب اور دل كى تسلى كیلئے کہاتھا، آپ ﷺكى شخصیت اور آپ كےپیغام کو انہوں نے جان بوجھ کر نظرانداز کردیاتھا۔ (القرطبى: 17؍257)
سوال: (رجل)یعنى غیر معروف شخص كہہ كر انہوں نے نبى كریمﷺ كے مسئلے سے تجاہل كیوں برتا؟