قرآن

کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے


٦٤ ٦٤

٦٥ ٦٥

٦٦ ٦٦

ﭿ
٦٧ ٦٧


٦٨ ٦٨

٦٩ ٦٩
Surah Header

ﭦﭛﭣﭤ
١ ١ ٢ ٢
٣ ٣

٤ ٤

٥ ٥
404
سورۃ العنكبوت آیات 0 - 64

وَمَا هَٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَآ إِلَّا لَهۡوٞ وَلَعِبٞۚ

دنیاوى زندگى كا ذكر اسم اشارہ كے ذریعہ كیا گیا اسكى حقارت کو بتانے كیلئے۔ (ابن عاشور: 21؍31)
سوال: آیت كریمہ میں (هذه) اسم اشارہ كا كیا فائدہ ہے؟

سورۃ العنكبوت آیات 0 - 64

وَمَا هَٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَآ إِلَّا لَهۡوٞ وَلَعِبٞۚ وَإِنَّ ٱلدَّارَ ٱلۡأٓخِرَةَ لَهِيَ ٱلۡحَيَوَانُۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ ٦٤

یعنى ایسى چیز جو صرف کھیل كود كے لائق ہو، یعنى اللہ تعالىٰ مالداروں كو جو دنیا عطا كرتا ہے وہ جلد ہى ختم اور زائل ہوجائے گی اس کھیل كى طرح جسكى كوئى حقیقت اور پائیدارى نہیں ہوتى ۔ بعض نے كہا: دنیا گرچہ تمہارے لئے باقى رہے لیكن تم اس كیلئے باقى نہیں رہ سكتے۔ (القرطبى: 16؍387)
سوال: دنیا كى حقیقت ویسے ہى بیان كیجئے جیسے اس كے خالق نے بیان كیا ہے.

سورۃ العنكبوت آیات 0 - 65

فَإِذَا رَكِبُواْ فِي ٱلۡفُلۡكِ دَعَوُاْ ٱللَّهَ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ فَلَمَّا نَجَّىٰهُمۡ إِلَى ٱلۡبَرِّ إِذَا هُمۡ يُشۡرِكُونَ ٦٥

كیونكہ جب وہ خشكى میں سفر كرتے تو انہیں ایسا خوف نہیں رہتا جو پورے سفر میں طارى ہو كیونكہ وہ قافلوں كى شكل میں سفر كرتے تھے اور اپنے ساتھ ہتھیار ركھتےتھے، اور ایسے راستوں سے گزرتےتھے جن سے وه مانوس ہوتے تھے ؛ چنانچہ انہیں وہاں كوئى عام خوف نہیں ہوتا تھا، البتہ دریائى سفر اس سے مختلف ہوتا تھا ؛ كیونكہ وه دریا كى ہولناكى سے ہمہ وقت خوف میں رہتے تھے جسے انہیں نہ تو افرادى قوت دور كر سكتى تھى اور نہ ہى کسی اسلحہ كى طاقت، ایسى حالت میں نجات كیلئے وه صرف الله كے حضور گڑگڑاتےتھے، بلكہ اس وقت وه اپنے بتوں كو بھى بھول جاتےتھے۔ (ابن عاشور: 21؍32)
سوال: دریائى سفر كو خوف كے ساتھ خاص كیوں كیا گیا؟

سورۃ العنكبوت آیات 0 - 67

أَوَ لَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّا جَعَلۡنَا حَرَمًا ءَامِنٗا وَيُتَخَطَّفُ ٱلنَّاسُ مِنۡ حَوۡلِهِمۡۚ أَفَبِٱلۡبَٰطِلِ يُؤۡمِنُونَ وَبِنِعۡمَةِ ٱللَّهِ يَكۡفُرُونَ ٦٧

یعنى ہم نے ان كے لئے ایك پرامن حرم بنا دیا جہاں وه قید وبند اور قتل وغارت گرى سے محفوظ ہیں، اور ہم نے انہیں جس طرح سمندر میں بچایا اسى طرح خشكى میں بھى بچایا، لیكن پھر بھى وه خشكى میں شرك كرتےہیں اور سمندر میں شرك نہیں كرتے، ان كے انہیں متضاد حالتوں پر تعجب ہے۔ (القرطبى: 16؍389)
سوال: آیت كى روشنى میں مشركین كے متضاد حالات كى وضاحت كیجئے.

سورۃ العنكبوت آیات 0 - 69

وَٱلَّذِينَ جَٰهَدُواْ فِينَا لَنَهۡدِيَنَّهُمۡ سُبُلَنَاۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَمَعَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ ٦٩

ابو سلیمان دارانى نے كہا: آیت كے اندر جہاد كا مطلب صرف كافروں سے لڑنا نہیں ہے بلكہ دین كى مدد، باطل پرستوں پر رد ، ظالموں كا قلعہ قمع كرنا بھى مراد ہے،
اور عظیم جہاد:بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ہےاور جہاد یہ بھی ہے کہ نفس سے مجاہدہ کیا جائے بلکہ یہ جہاد اکبر ہے ۔ (القرطبى: 16؍389)
سوال: ہدایت جیسا عظیم بدلہ كیا صرف كافروں سے لڑائى كرنے كے ساتھ خاص ہے؟

سورۃ الروم آیات 0 - 4

لِلَّهِ ٱلۡأَمۡرُ مِن قَبۡلُ وَمِنۢ بَعۡدُۚ

غلبہ اور فتح فقط اسباب سے نہیں ہوتا بلكہ اس کے لئے قضاوقدر کا اسباب کے ساتھ میل کھانا بھی ضروری ہے ۔ (السعدى: 636)
سوال: فارس وروم كے قصے میں اس جملے كو داخل كرنے كا كیا فائده ہے؟

سورۃ الروم آیات 0 - 4

وَيَوۡمَئِذٖ يَفۡرَحُ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ ٤

فارسیوں پر رومیوں كے غالب آنے سے مومن خوش ہوئے ؛ كیوں كہ رومى اہل كتاب تھے، اس طرح وه اسلام سے زیاده قریب تھے، جبكہ كفار قریش فارسیوں كے رومیوں پر غالب آنے سےخوش تھے، كیونكہ فارسى اہل كتاب نہیں تھے، اس طرح وه كفار قریش سے زیاده قریب تھے۔ (ابن جزى: 2؍164)
سوال: مومن رومیوں كى كامیابى پر خوش كیوں ہوئے جبكہ وه كافر تھے؟