قرآن

کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے
کوئی نتائج نہیں ملے

Surah Header

ﭦﭛﭣﭤ
١ ١
٢ ٢

٣ ٣

٤ ٤
٥ ٥

٦ ٦

٧ ٧

٨ ٨

٩ ٩
١٠ ١٠
١١ ١١

١٢ ١٢

١٣ ١٣

١٤ ١٤
١٥ ١٥
518
سورۃ ق آیات 0 - 1

سورة قٓۚ

یہ سورت ایمان کے اہم بنیادى نقاط پر مشتمل ہے ، یہى وجہ ہے كہ آپﷺبڑے مجمع میں اس كى تلاوت كرتےتھے، خطبۂ جمعہ وعیدین میں اس كو پڑھتےتھے، اور چونكہ بكثرت آپ اس كى تلاوت كے عادى تھے اس لئے نماز فجر میں بھى اسى كو پڑھتے تھے۔(ابن تیمیہ: 6؍83)
سوال: لوگوں كے بھرے مجمع میں آپﷺ اس سورت كى بكثرت تلاوت كیوں كرتےتھے؟

سورۃ ق آیات 0 - 1

قٓۚ وَٱلۡقُرۡءَانِ ٱلۡمَجِيدِ ١

لفظ(مجید) قرآن كى ایك عظیم ووسیع صفت ہے اور وه اس صفت كا بجا طور پر حق دار ہے، اس صفت كا واجبى تقاضہ یہ ہے كہ اس كى مكمل اتباع كى جائے اور اسكے احكام كى فى الفور اطاعت كى جائے، اور اس احسان پر الله كا شكر بجالایا جائے۔(السعدى: 803)
سوال: قرآن کو صفتِ (مجید)سے متصف کیا گیا تو اس صفت كا واجبى تقاضہ كیا ہے؟

سورۃ ق آیات 0 - 5

بَلۡ كَذَّبُواْ بِٱلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ فَهُمۡ فِيٓ أَمۡرٖ مَّرِيجٍ ٥

آیت كى تفسیر میں قتاده فرماتےہیں: جو حق كو ترک كرے گا وه اپنے معاملہ میں اضطراب اور اپنے دین میں التباس واشتباه كا شكار ہوجائےگا۔ اور حسن بصرى (رحمہ اللہ) فرماتے ہیں كہ جب بھى كسى قوم نے حق كا دامن چھوڑا اس كے مسائل الجھتے اور پیچیده ہوتے چلےگئے۔(القرطبى: 21؍316)
سوال: بعض لوگوں پر ان كے معاملات الجھنے كى وجہ كیا ہے؟

سورۃ ق آیات 0 - 6

أَفَلَمۡ يَنظُرُوٓاْ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَوۡقَهُمۡ كَيۡفَ بَنَيۡنَٰهَا وَزَيَّنَّٰهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٖ ٦

یعنی غور وفکر کی یہ نظر کسی مشقت اور سامانِ سفر باندھنے کی محتاج نہیں، بلکہ بہت آسان ہے وہ دیکھیں (كَيفَ بَنَينَاهَا)کہ ہم نے اسے کیسے ایک گنبد بنایا جو اپنے کناروں پر برابر اور مضبوط بنیاد رکھتا ہے، جسے ان ستاروں سے آراستہ کیا گیا ہے جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور چلتے چلتے غائب ہوجاتے ہیں، جو ایک افق سے دوسرے افق تک اپنے حسن و ملاحت میں انتہا کو پہنچا ہواہے، تو اس میں کوئی سوراخ دیکھے گا نہ شگاف اور نہ تجھے اس میں کوئی خلل نظرآئے گا ۔اللہ تعالیٰ نے اسے اہلِ زمین کے لئے چھت بنایا ہے اور اس کے اندر ان کے لئے ضروری مصالح ودیعت کئے ہیں۔(السعدى: 804)
سوال: سب جانتےہیں كہ آسمان ان كے اوپر ہے پھر بھى الله نے آسمان كى صفت فوقیت كا كیوں ذكر كیا ہے؟

سورۃ ق آیات 0 - 8

تَبۡصِرَةٗ وَذِكۡرَىٰ لِكُلِّ عَبۡدٖ مُّنِيبٖ ٨

زمین كے جو احوال بتائےگئےہیں ان میں ہر ایك كیلئے بصیرت ودانائى اور عبرت ونصیحت ہے لیكن الله كى طرف رجوع كرنے والے بندوں كیلئے عبرت وبصیرت كو مختص كردیا گیا ہے كیونكہ عبد منیب ہى ان سے حقیقى فائده اٹھاتاہے گویا ان افعال كا مقصود وہى بنده ہے ، یہ جہاں مومن بندوں كیلئے شرف كى بات ہے وہیں یہ بھی اشاره ہے كہ كافر عبرت وبصیرت میں اہمال وسستی سے كام لےرہےہیں۔(ابن عاشور: 26؍219)
سوال: عبد منیب كےساتھ عبرت وبصیرت كو كیوں خاص كردیا گیا ہے؟

سورۃ ق آیات 9 - 11

وَنَزَّلۡنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ مُّبَٰرَكٗا فَأَنۢبَتۡنَا بِهِۦ جَنَّٰتٖ وَحَبَّ ٱلۡحَصِيدِ ٩ وَٱلنَّخۡلَ بَاسِقَٰتٖ لَّهَا طَلۡعٞ نَّضِيدٞ ١٠ رِّزۡقٗا لِّلۡعِبَادِۖ وَأَحۡيَيۡنَا بِهِۦ بَلۡدَةٗ مَّيۡتٗاۚ كَذَٰلِكَ ٱلۡخُرُوجُ ١١

مذكوره آیتوں میں تنبیہ واشاره ہے كہ بندوں كیلئے بابركت پانى اور اس سے حاصل ہونے والے رزق وغیره سے عبرت وموعظت اور نصیحت وبصیرت حاصل كرنا بحیثیت رزق فائده ولذت حاصل كرنے سے زیاده اہم ہونا چاہئے۔(الألوسى: 13؍337)
سوال: مومن بارش سے اہم فائده كیا اٹھاسكتاہے؟

سورۃ ق آیات 12 - 14

كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ وَأَصۡحَٰبُ ٱلرَّسِّ وَثَمُودُ ١٢ وَعَادٞ وَفِرۡعَوۡنُ وَإِخۡوَٰنُ لُوطٖ ١٣ وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡأَيۡكَةِ وَقَوۡمُ تُبَّعٖۚ كُلّٞ كَذَّبَ ٱلرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ ١٤

ان آیتوں میں آپﷺ كیلئے تسلى ہے، گویا آپ سے كہاجارہاہے كہ كافروں كى تكذیب پر بہت زیاده حزین وغمگین نہ ہوں ، اس لئے كہ یہ معاملہ آپ سے پہلے آئے ہوئے پیغمبروں كے ساتھ ہوتا آرہاہے، ان کی قوموں نے اپنے اپنے رسولوں كو جھٹلایا اور بہت كم لوگوں نے ان كى تصدیق كى اور ان پر ایمان لائے ۔(الشوكانى: 5؍73)
سوال: دعوت اور امر بالمعروف ونہى عن المنكر كا فریضہ انجام دینے والے اس آیت سے كیا فائده اٹھاسكتےہیں؟